اہم خبریںپاکستان

ملک کے تین بڑے اٸیر پورٹس کی آوٹ سورسنگ کے خلاف علامہ اقبال انٹر نیشنل اٸیر پورٹ لاہور پر ملازمین سراپا احتجاج

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)اکاٸی یونین اور جیکا یونین کے زیر اہتمام سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے بل اور وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی طرف سے قومی اسمبلی میں ملک کے تین بڑے اٸیر پورٹس اسلام آباد۔لاہور اور کراچی کی آوٹ سورسنگ کے خلاف علامہ اقبال انٹر نیشنل اٸیر پورٹ لاہور پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

 

اکاٸی یونین کے چٸیرمین ایاز بٹ اور جیکا یونین کے چٸیرمین رانا عارف قیوم احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ریلی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تمام آفیسرز ایسوسی ایشن اور تمام سٹاف یونینز کے ملازمین کی شرکت۔مظاہرین نے آوٹ سورسنگ نا منظور نا منظور اور منافع بخش ادارے کی نجکاری نا منظور نا منظور کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button