
لاہور(ٹی این آئی)نیب نے ملک بھر تمام میگاکرپشن کیسز کھول دیے بڑی تعداد میں سول ملٹری انٹیلیجنس ایجنسیز سے انتہائی تجربہ اہلکار نیب میں خصوصی تعیناتی پر بھیجے جارہے ہیں چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس میں بڑے فیصلے450 سے زائد پارلیمنٹرینز حاضرسروس اورریٹائرافسران اور پرائیویٹ کاروباری حضرات نیب کےریڈار پر آگئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد1809ریفرنسز،انوسٹیگیشنز، انکوائریاں اور شکایات دوبارہ کھل گئیں
جبکہ700 ارب روپے کے مبینہ کرپشن کیس کھول دیے گئےنیب ترامیم کلعدم ہونے کے بعد ملک کے 5سابق وزرائےاعظم،14وزرائے اعلیٰ کے کیسز بحال ہوگئے۔ 460 ریفرنسز،270 تحقیقات، 456 انکوائریاں اور 623 شکایات کی تحقیقات دوبارہ شروع ہوں گی
یاد رہے کہ نیب قانون میں تبدیلی کے بعد 486 ریفرنسز رک گئے تھے شہبازشریف، حامد ناصرچھٹہ کے کیسز بھی دوبارہ بحال، شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شوکت عزیزکے کیسز بھی دوبارہ بحال
سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مریم نوازشریف، سلمان شہباز، نصرت شہباز کے کیس بھی دوبارہ بحال پرویزالہی، عثمان بزدار،حمزہ شہباز،شہبازشریف، اسلم رئیسانی کے کیسز بھی دوبارہ کھل گئے عبدالقدوس بزنجو، پرویزخٹک، محمودخان، قائم علی شاہ، مراد علی شاہ کے کیسز بھی دوبارہ کھل گئےمنظوروٹو، حیدراعظم ہوتی، مالک بلوچ اورثنااللہ زہری کے کیسز بھی دوبارہ بحال خواجہ آصف، عاطف خان، خواجہ سعد رفیق،سبطین خان کے کیسز بھی دوبارہ بحال شہرام ترکائی، خسروبختیار، ہاشم جواں بخت، نصراللہ دریشک، حناربانی کھر کے کیس بھی بحال
جعلی اکاؤنٹس، پارک لین، چوہدری شوگرمل، ہیلی کاپٹر، اومنی گروپ، شوگرملزکیس، چینی سیکنڈل کیس اور کئی بڑے میگا کرپشن کیسز دوبارہ کھل گئےہمارے ذرائع کے مطابق پی پی پی کے 89 سابق ممبران،ن لیگ کے 62، تحریک انصاف کے 47 افراد کے کیسز بحال ہو گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے 8، ق لیگ اور جے یو آئی ف کے 12 سابق ارکان پارلیمنٹ کیخلاف کیس کھل گئے
