اہم خبریںپاکستان

چیف انجینئر نارتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناک تلے سیالکوٹ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)چیف انجینئر نارتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناک تلے سیالکوٹ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایگریگیٹو انجینئر رانا ابرار اور ماتحت ایس ڈی اوز،سب انجینئر نے مبینہ طورپر طمع نفسانی کی خاطر قومی خزانہ کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں اور ADBPسکیموں میں ناقص میٹیریل کا استعمال کر کے ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کیں ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران نے سیالکوٹ، ڈسکہ،پسرور اور سمبڑیال میں اپنے من پسند ٹھیکیداروں سے 20 فی صد کمیشن لے کر ٹینڈرز آلات کئے۔

 

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایگریگیٹو انجینئر رانا ابرار ، رانا رمضان اورمحمد اشرف المعروف ٹوکہ کے مبینہ طور اربوں روپے کے بنائے گئے آمدن سے زائد ناجائز اثاثوں کے بھی انکشافات سامنے آئے ہیں یاد رہے کہ مذکورہ افسران کی مبینہ طور پر کرپشن اور آمدن سے زائدناجائز بنائے جانے والے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے سیالکوٹ کے شہری محمد عمران نے وزیر اعلٰی پنجاب انسپکشن ٹیم کو تحقیقات کے لئے درخواست دی ہے ،درخواست میں لگائے گئے الزامات کے مطابق مذکورہ ایگریگیٹو انجینئر رانا ابرار نے 2016 سے 2020 تک بطور ایس ڈی او سیالکوٹ اربوں روپے کیADBPسکیموں میں طمع نفسانی کی خاطر مبینہ طور پر اپنے عزیزوں اقارب ٹھیکیداروں کواربوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کر کے قیمتی اثاثہ جات بنارکھے ہیں۔

 

جن کی تفصیلات اور ثبوت دوران انکوائری پیش کئے جانے کا حلفیہ بیان بھی جمع کروا دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت کے ایس ڈی او رانا ابرار عرصہ 2سال سے دوبارہ ایگریگیٹو انجینئر سیالکوٹ تعینات ہے جس کی بطور ایگزیکٹیو انجینئر تعیناتی کرپشن کے چرجے بھی زیر بحث ہیں؟ جب لگنے والے الزامات کا موقف حاصل کرنے کے لئے ایگریگیٹو انجینئر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button