جرم وسزا
پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل میں پیش رفت ، ملزمان تین روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے.
لاہور(ٹی این آئی ) اینٹی کرپشن نے پیپر لیک سکینڈل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر چاروں ملزمان کو اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ۔ ملزمان وقار اکرم، غضنفر، گوہر اور مظہر عباس کو اینٹی کرپشن کی سپیشل ٹیم نے سٹنگ آپریشن کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ملزمان تحصیلدار کا ایک پرچہ آٹھ لاکھ میں لیک کرکے فروخت کر تے تھے۔ اینٹی کرپشن نے پیپر لیک سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ملزمان کے تفتیشی ٹیم کے سامنے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آ رہے ہیں ۔ڈی جی اینٹی کرپشن کی گینگ کو بے نقاب کرکے گرفتار کرنے پر ڈائریکٹر ویجلینس عبدالسلام عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر بلوچ اور انسپکٹر ہیڈکوارٹرز ضیغم خلیل کو شاباش۔
