اہم خبریں

150 ارکان اسمبلی استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکتی سابق اسپیکر ایاز صادق کا دعوی

لاہور (ٹی این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ 150 ارکان اسمبلی استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکتی۔
لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کی باتیں کرنے والوں خود ایسا کررہے ہوں گے، (ن) لیگ کی سی ای سی میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 150 ارکان اسمبلی استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکتی اور اپوزیشن کے بغیر قانون سازی نہیں ہوسکتی۔
سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کے بعد ارکان گھروں میں نہیں بیٹھیں گے، لانگ مارچ اور استعفے ہمارا اپنا آپشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button