
وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100ارب روپے ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 148 ارب روپےخرچ ہوئے۔
جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی اور وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ، وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 88 کروڑ روپے، وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 69 کروڑ روپے اور ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں پر 9 ارب 67کروڑ روپے خرچ
