انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے،عام انتخابات15 فروری کو ہونگے،قائدحزب اختلاف راجہ ریاض کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد انکشاف

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لندن (ٹی این آئی)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے عام انتخابات کےلیے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں بھی ہوسکتے ہیں راجہ ریاض کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

 

میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو ہوگی، آج الیکشن اور سابق وزیراعظم کی وطن واپسی بھی بات چیت کا موضوع ہوگی۔راجا ریاض نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نواز شریف واپس نہ جارہے ہوتے۔ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر سابق اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ جو فیصلہ ہوگا بتا کر جاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button