پاکستانشہر شہر سے

پی ٹی آئی حکومت کسان اورزراعت کی ترقی سمیت عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔عظیم نوری

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

سمبڑیال(ٹی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کسان اورزراعت کی ترقی سمیت عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی یہی وجہ ہے کہ اب ہماری حکومت کا سارا فوکس کسان زراعت اورعوا م کی ترقی خوشحالی اورریلیف پر کیا ہے ان کے لیے حکومت سبسڈی پر اربوں فراہم کررہی ہے ہماری حکومت کو تاجر برادری کا بھی احساس ہے حکومت نے لوگوں کو کورونا سے بھی بچانا ہے اوربزنس بھی چلانا ہے یہ ہی سمجھ لیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے

ان خیالات کااظہار سابق ایم پی اے ،ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف عظیم نوری گھمن نے ایم سی ہال میں تحصیل داررانا سجاد اقبال سمیت اسسٹنٹ ایگریکلچر جواہر کے ہمراہ سبسڈی پرکسانوں کو زرعی آلات کی قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو زرعی آلات فراہم کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اورریلیف دلانے کے لیے سہولت بازار اتھارٹی کا قیام بڑا احسن اقدام ہے اس سے عوام کو حقیقی معنوں میں اورمستقل طور پر ریلیف ملے گا صوبے میں 400 سہولت بازار قائم کیے جارہے ہیں جو سارا سال عوام کو سستی اشیا ء فراہم کریں گے یعنی نوٹیفائیڈ ریٹ پر لوگوں کو آٹا ،گھی ،چینی ،دالیں ،سبزیاں ، کریانہ وغیرہ ملے گا ان بازار وں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جارہے ہیں جہاں کسان کاشتکار برا ہ راست اپنی اشیاء فروخت کرسکیں گے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی یکم اپریل سے اشیاء خورد ونوش مصالحہ جات ،آٹا ،گھی ،چینی پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے مقصد کی خاطروزیراعظم عمران خان نے سبسڈی کے دورازے کھول دیں گے ،عظیم نوری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے قل اوربرسی ایک دن ہی ہوگئے زرداری نے نواز شریف پر واضع کردیا کہ شہید ہونے کے لیے مرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button