پاکستانجرم وسزا

ایگزیکٹو انجینئر سرگودھا ، چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے کےخلاف کروڑوں کی کرپشن کے خلاف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور (ٹی این آئی) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ایم اینڈ ڈار ایگزیکٹو انجینئر سرگودھا کاشف اکرم اور چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین نے مبینہ ملی بھگت سے قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ٹیکس ریونیو کا ہدف بڑھانےکے لئ پنجاب بھر میں درجنوں ٹول پلازے بنانے کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو اختیارات دیئے تو مذکورہ دونوں افسران نے آپس میں مبینہ طور پر پلی بار گین کر کے سرگودھا میں لگائےگئے ٹول پلاز وں کو طمع نفسانی کی خاطر ایک سال ٹینڈرز نہ کر کے قومی خزانہ کےکروڑوں روپے خورد برد کر لئے جبکہ ان چار ٹول پلازوں میں روزانہ 8 سے 10 لاکھ روپے مختلف قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیوں سے وصول کئے جاتے ہیں ایگزیکٹیو انجنیئر سرگودھا نے مبینہ طور پر پیسے اکٹھے کرنے کے لئے اپنے عزواقارب کے افرا کا ڈیلی ویجز پر تقر کر رکھا ہے اور اپنے ماتحت ایس ڈی او اور دیگر عملہ کے ذریعے مبینہ طور پر لاکھوں روپے روزانہ کے حساب سے خورد برد کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانہ
کے لاکھو ں روپے ماہانہ چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین اور ایگزیکٹیو انجنیئر کاشف اکرم آپس میں بند ر بانٹ کر نے کے خلاف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن اسد نے ایک قومی اخبار کی خبر پرایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے دائرہ کار وسیع کرنے آور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر نے اپنا تبادلہ رکوانے کےلئےٹول پلازے کی مد میں اکٹھے کئ جائے والے لاکھوں روپے اعلی افسران ،سیاسی شخصیات پربہانہ شروع کر دئیے ہیں ۔جس سے مزید کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچائے جانے کا اندیشہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button