پاکستانشہر شہر سے

سمبڑیال والوں نے سی ایم کا صرف شاہی پروٹوکول دیکھا باقی وزیرآبادالیکشن مہم حصہ تھا۔بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

جان کا مداوا کوئی نہیں لیکن ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔عظیم نوری گھمن،حکومت ضمنی الیکشن کے لیے ڈنڈی نہ مارے سارے متاثرین ہمارے ہیں۔بیرسٹر ملک جمشید غیاث

سمبڑیال(ٹی این اائی)فرزندانِ سمبڑیال وبانیان ِ تحصیل سمبڑیال ایم این اے بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن،سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن اوربیرسٹر ملک جمشید غیاث نے کہا ہے کہ جان کا مداوا کوئی نہیں لیکن ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں سمبڑیال والوں نے سی ایم کا صرف شاہی پروٹوکول دیکھا باقی وزیرآبادالیکشن مہم حصہ تھا حالانکہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان حلقہ این اے 74سمیت پی پی 53 اورشہر سمبڑیال میں ہوا تقریباً 13افراد سیلاب کی نذ ر ہوگئے مطلب ہمارا شہر ہماراحلقہ ڈوبا یہ بریانی کے ڈبے بانٹ رہے ہیں ہم کیسے چپ رہ سکتے ہیں اپوزیشن میں ہیں مگر اپنے پاس سے جو کریں گے جو پارٹی کرے گی کرے گی مگر ہر فورم پر سیلاب متاثرین کے لیے آواز اٹھائیں گے
ان خیالات کااظہار انہوںنے ماجرہ میں علی عثمان کے گھر فاتحہ اورسیلابی تباہ کاریوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو اورعلاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،تینوں پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت ضمنی الیکشن کے لیے ڈنڈی نہ مارے سارے متاثرین ہمارے ہیں ہمار ے بھائی ہیں ہماری زمینیں ہیں ہماراعلاقہ ہے ہمارے لوگ ہیں سب سے یکساں سلوک کرے کسانوں کو ریلیف دے لوگوں کے بجلی کے بل معاف کرے چاہیے وہ سمبڑیال ہو ماجرہ ،بھکھڑیوالی ،رندھیر کے علاقے یا وزیرآباد ہو حکومت ڈنڈی نہ مارے سب متاثرین سیلاب کو ان کا حق دے لوگ امداد ریلیف اورچھت کے لیے ترس رہے ہیں ٹک ٹاک دورہ نہ کریں حقیقی امداد یں عوام شدید آزمائش میں ہیں سیلابی ریلوں نے گھروں ،کھتیوں اورسڑکوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر ایک بڑاریلیف پیکج لانچ کرے ریسکیوآپریشن تیز کرے ریلیف کیمپ مزید بڑھائے ہم اپنے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہتے ہیں ہمارے ساتھ علاقوں میں سیاست کو ایک طرف رکھ کر انسانیت کی خدمت کے لیے میدان میں نکلیں سیلاب جیسی آفات کا مقابلہ صرف اجتماعی کوششوں اورجذبہ خدمت سے ہی ممکن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button