ڈی جی اینٹی کرپشن کرپٹ مافیا کے خلاف ان ایکشن
لاہور : (ٹی این آئی ) اینٹی کرپشن پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں ستمبر کے آخری روز بھی بھرپور کاروائیاں ۔ ٹریپ ریڈ ، گرفتاریاں ، کئی پٹرول پمپس سیل اور جرمانے کئے گئے۔ غریبوں کا ذکوات فنڈز ہضم کرنے والا سیکرٹری ذکوات گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال نے رات گئے پانچ پیٹرول پمپ چیک کئے۔دو پیٹرول پمپس کو اوور چار جنگ پر 50 ہزار جرمانہ کر دیا۔اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے پانچ پیٹرول پمپس کی رات گئے چیکنگ کی۔اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے ناپ تول میں کمی اور اوور چار جنگ پر تین پمپس سیل کر دئیے۔
اسی طرح اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے راجن پور اور مظفر گڑھ میں مختلف خلاف ورزیوں پر پانچ پیٹرول پمپس سیل کر دئیے ۔ اینٹی کرپشن نے چیچہ وطنی سے ذکوات فنڈ میں خرد برد پر سابق چئیرمین وسیم آصف کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کورٹ کے جعلی آرڈر پر بوگس سیل ڈیڈ تیار کرنے والے مفرور جعلساز محمد اعظم کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف تیزی سے کاروائیاں جاری ہیں ۔
