اہم خبریںپاکستان

ن لیگ گا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان،کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔غلام قادر

 اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے،صدر ن لیگ آزاد کشمیر

اسلام آباد (ٹی این آئی)مسلم لیگ ن نے  آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اعلان کیا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر  کا کہنا ہے کہ   اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ ن ، گی ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،  نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر  نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے،  ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button