
لاہور(ٹی این آئی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔
سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں موک ایکسرسائز بھی کروائیں۔تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، ایمرجنسی انخلا یقینی بنائیں ۔صوبہ سے باہر سے آئے ہوئے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ، ڈیٹا چیک کروایا جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں۔دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے تدارک کے لئے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، کرائم کنٹرول، منشیات کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن پر پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کوسراہتے ہیں۔پنجاب پولیس کے اقدامات، آگاہی مہم کی وجہ سے ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کے کرائم میں 46 فیصد کمی پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کو شاباش دی ، سی سی ڈی نے کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی کے خاتمے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حادثات میں نمایاں کمی، لائسنسنگ میں ریکارڈ اضافے پر ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کو شاباش دی ۔
آئی جی پنجاب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا پنجاب پولیس میں آنے والے دنوں میں 3500 مزید پروموشنز ہوں گی۔
