
لاہور (ٹی این آئی نیوز) نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی البتہ ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہے،نواز شریف کی ڈیل عوام اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار رانا ثنااللہ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے، اگلے سال لانگ مارچ، مہنگائی مارچ اور جلسے جلوس ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، پوری قوم نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے، اور ہر مشکل کا حل یہی دیکھا جارہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور لیڈ کریں، نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی البتہ ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہے،نواز شریف کی ڈیل عوام اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہے
