
لاہور(ٹی این آئی) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ جامعات کی فنڈنگ 1100 فیصد بڑھادی ہے۔لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام سائنسدانوں اور محققین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ وائس چانسلرز میرٹ پر تعینات کیے ہیں، ہونہار اسکالر شپس 15 ارب سے بڑھاکر20 ارب روپے کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جامعات کا بجٹ 2 ارب سے بڑھاکر 25 ارب روپے کردیاگیا ہے جب کہ جامعات کی فنڈنگ 1100 فیصد بڑھائی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری جامعات میں داخلے بڑھ رہے ہیں، سی ایس ایس پاس کرنے والے تقریباً 40 امیدوار پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔
