اہم خبریںجرم وسزا

سرگودھا میں کرائےکا مکان خالی کرانے کی کوشش میں کئی خواتین سمیت 20 سے زائد افراد کا تحصیل آفس کے عملے پر حملہ

حملے کا شکار سرکاری ٹیم طارق آباد میں مکان خالی کروا رہی تھی۔

سرگودہا(ٹی این آئی)سرگودھا میں کرائےکا مکان خالی کرانے کی کوشش میں کئی خواتین سمیت 20 سے زائد افراد نے تحصیل آفس کے عملے پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق 9 خواتین سمیت 21 افراد نے حملہ کیا اور پٹواری کے کپڑے پھاڑ دیے، حملے کا شکار سرکاری ٹیم طارق آباد میں مکان خالی کروا رہی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سرکاری عملے پر حملےکا مقدمہ 9 خواتین سمیت 21 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button