
لاہور(ٹی این آئی)قسطوں پر موٹرسائیکلیں دینا شہری کے گلے پڑگیا,شہری صادق خان کے نام پر 23 لاکھ 88ہزار 700 کے چالان نکل آئے.شہری صادق کے نام پر 500 موٹرسائیکلز رجسٹرڈ ہیں, 500موٹرسائیکلز کو سیف سٹی کی جانب سے 2ہزار 71 چالان بھجوائے جا چکے.شہری صادق خان گڑھی شاہو لاہور کا رہائشی ہے, کیمپس پل پر وارڈن نے موٹرسائیکل کو روکا جو صادق کے نام پر جسٹرڈ تھی.
کیمپس پل پر روکی گئی موٹرسائیکل کے 12ہزار روپے کے ای چالان نکلے, مزید تحقیق پر پتہ صادق خان کے نام پر 500 موٹرسائیکلز رجسٹرڈ ہیں.
