
پہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا، 60 سالہ حکیم نے اپنی محبت کی داستان سنادی
نئی نویلی دلہن نے 60 سالہ شخص سے شادی پر اپنا مؤقف بھی بیان کردیا
اس دوران 60 سالہ بزرگ کا کہنا تھا ’ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی، یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا‘جس پر ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ نے بھی 60 اسلہ حکیم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں خود دلہن بھی اس رشتے پر انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کےلیے خوش ہیں۔دوسری جانب، متعدد صارفین نے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکیم نے زنا کے بجائے نکاح کیا لہذا زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔
