اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی  زیر تعمیر سیوریج لائن  میں گر کر زخمی

نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی

راولپنڈی(ٹی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی  زیر تعمیر سیوریج لائن  میں گر کر زخمی ہوگئیں۔نورین نیازی راولپنڈی کے داہگل ناکے پر زیرتعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے گرگئیں۔ زیرتعمیر سیوریج لائن  میں گرنے کی وجہ سے نورین نیازی کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button