انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا

ایڈیشنل ہائی گریڈ ویپن کے بھی اچھے ذخائر موجود ہیں۔

نیو یارک(ٹی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہیں بتایا گیا امریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم ہتھیاروں کا لامحدودذخیرہ موجود ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے میڈیم اور اپرمیڈیم اسلحہ ذخائر جتنے آج بہتر ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہی ذخائر کے ذریعے جنگیں طویل عرصے تک کامیابی سے لڑی جا سکتی ہیں۔

امریکی  صدر کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ دیگر ممالک کے بہترین ہتھیاروں سے بھی بہتر ہے، ایڈیشنل ہائی گریڈ ویپن کے بھی اچھے ذخائر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button