انٹرنیشنلاہم خبریں

عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں 6 ہلاکتیں ہوئیں: امریکی فوج

امریکی سینٹکام نے بتایا کہ واقعےمیں عملےکے6 اہلکارہلاک ہوگئے۔

واشنگٹن(ٹی این آئی ) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی جہاز حادثے میں 6 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جہازفرینڈلی یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا، فی الحال ریسکیوکاعمل جاری ہے۔

امریکی سینٹکام نے بتایا کہ واقعےمیں عملےکے6 اہلکارہلاک ہوگئے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135عراق کےمغربی علاقےمیں12مارچ کوگرا، واقعےکی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button