اہم خبریںپاکستان

نوازشریف چوری بچانے کے لئے مودی کی زبان بول رہا ہے ۔عمران خان

حافظ آباد(ٹی این آئی)حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی ہیلتھ انشورنس بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ہے۔
عمران خان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جن لوگوں نے سرکس لگائی ہوئی ہے یہ وہ لوگ ہیں جو تیس سال سے اقتدار میں رہے، ان لوگوں کے لیے الگ قانون تھا اور بھینس چوروں کے لیے الگ قانون تھا لیکن اب ان لوگوں کو مشکل پڑ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی چوری پکڑی گئی تو انہوں نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ این آر او مل جائے، یہ جو سب اکھٹے ہیں ان سب کے لیے پیغام ہے کہ آج تک آپ لوگوں کا جن سے مقابلہ تھا یہ وہ کرپٹ تھے یا پھر انہیں کرسی کی خواہش تھی لیکن آج آپ کا مقابلہ عمران خان سے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جتنے مرضی جلسے کرنے ہیں کر لو لیکن جب تک ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مجھے پہلے کورونا پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ نے ہمیں کورونا سے بچایا اور پھر ان لوگوں نے حکومت کو ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی لیکن جب اس میں بھی ناکام ہو گئے تو پاک فوج کے سربراہ کے خلاف سازش شروع کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button