اہم خبریںپاکستان

محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس کوپانچ روز بعد بحال کردیا

ایڈیٹر:ارشدمحمودگھمن

لاہور(ٹی این آئی)محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کیا گیا ہے جو آج پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔اس کے علاوہ چمن کے لیے پیسنجرٹرین بھی 5 روز بعد بحال کردی گئی ہے اور ٹرین چمن کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 31جنوری سے معطل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button