انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی حکومت نے طیاروں کی خریداری کے لئے 25ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک

بھارت کی دفاعی خریداری کونسل نے تقریباً 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان  میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق دفاعی خریداری کونسل نے بھارتی فوج کے لیے ائیر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم اور رن وے انڈیپینڈنٹ ائیریل سرویلنس سسٹم کی منظوری دی۔

بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیاروں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے  میزائل سسٹم، بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری  اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی تجاویز منظور کی گئیں۔

اس کے علاوہ بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ائیر کشن وہیکلز کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button