انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کرکے صورتحال کی بہتری میں کردار ادا کرنا ہوگا: روس

ویب ڈیسک

روس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے اور واشنگٹن کو صورتحال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگاایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہ صورتحال کو مذاکرات کے راستے پر واپس معمول پر لانا ہوگا، امید ہے ایران تنازع کم کرنے کی کوششیں نتیجہ خیزثابت ہوں گی۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کر دینی چاہیے اور واشنگٹن کو صورتحال کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وانگ ای نے کہا آبنائے ہُرمز کے بحری راستے کی بحالی جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button