اہم خبریںپاکستان

حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔رانا ثنااللہ

ایڈیٹر:ارشدمحمودگھمن

فیصل آباد (ٹی این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بلا امتیاز مذہب، نسل اور رنگ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور یہی ان کا اصل فریضہ ہے۔ وہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ حلف اٹھانے والے ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کا عہد کر رہے ہیں، اور یہی اس شعبے کی اصل روح ہے۔

ملکی سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کو ترقی سے روکنا چاہتے ہیں مگر قوم،اور سکیورٹی فورسز مل کردہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے قائداعظم اورعلامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک پُرامن اور خوشحال ملک بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک جائیں تو واپس آ کر اپنے ملک اور عوام کی خدمت کریں، کیونکہ قوم نے ان پر سرمایہ کاری کی ہے اور یہ قرض خدمت سے ہی اتارا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button