
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایران اور امریکا کے نمائندے ہماری پر خلوص دعوت پر پاکستان تشریف لا چکے ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت آج اسلام آباد میں مذاکرات کرے گی، خطے میں اب جنگ کی نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، فریق جنگ میں آمنے سامنے تھے لیکن اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکاہے، اب اس سے بھی کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یہ مرحلہ میک اور بریک کے مترادف ہے۔
