
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہر شہر میں جاری پراجیکٹس پر باقاعدگی سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مثالی گاؤں پراجیکٹس کی پیشرفت جانچنے کے لیے ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 51 شہروں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی سلٹنگ مشین، 46 سیکشن مشین، 45 جیٹنگ مشین اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹ فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ویسٹ کنٹینرز اور کوڑے دان کو مستقل صاف رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر 20 اپریل سے کام شروع ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی اسی نوعیت کا پلانٹ قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پراجیکٹ گیلری کے ذریعے ہر تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تصویری جائزہ لیا گیا جبکہ لائیو ڈیش بورڈ پر مالی اور فزیکل پیشرفت کا بھی معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں پانچ سال میں بھی اتنے منصوبے مکمل نہیں ہوئے جتنے ہم نے دو سال میں مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واسا پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے بعد بیوٹیفکیشن پر بھرپور توجہ دی جائے
