اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا بائیکرز سبسڈی منصوبہ، فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی ملے گی

پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔

لاہور(ٹی این آئی)پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کی رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینےکا تخمینہ لگایا ہے۔ذرائع محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دےگی، بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرزنے رجسٹریشن کرا لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1980 سے اب تک پنجاب میں 5 کروڑ کے قریب موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button