انٹرنیشنلاہم خبریں

 ایران اور امریکا کے مذاکرات بدھ کو اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی ٹی وی

ویب ڈیسک

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق ایران اور امریکا کے مذاکرات بدھ کو اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی نیوز ایجنسی  نے دعویٰ کیا کہ  امریکا ایران مذاکرات جلد شروع کرانے کے لیے پاکستان نے سفارتی سرگرمیاں تیز کردیں۔

 

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران کے ساتھ رابطے بڑھا دیے ہیں، ایرانی وفد آج اسلام آباد آنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد آئے تو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی ایرانی وفد میں شامل ہوسکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button