انٹرنیشنلاہم خبریں

مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں، امید ہے ایران مذاکرات میں شرکت کریگا، پاکستانی عہدیدار کی غیر ملکی میڈیا سےگفتگو

ویب ڈیسک

 رائٹرز کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ انہیں امید ہے ایران امریکاکے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔رائٹرز کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مثبت اشارے  موصول ہوئے ہیں،  عہدیدار کے مطابق صورتحال کے پیش نظر کوشش کی جا رہی ہے کہ ایران کل یا ایک دو روز میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شامل ہو جائے۔

رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔

ادھر امریکی اخبار  نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وفد آج اسلام آباد آنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد آئے تو  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر  محمد باقر قالیباف بھی ایرانی وفد میں شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button