
اسلام آباد آباد(ٹی این آئی)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تصدیق کا انتظار ہے، ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تاحال باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان سفارتکاری و مکالمے کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔
