
اہم خبریںشہر شہر سے
عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
سیالکوٹ (ٹی این آئی)تحصیل سمبڑیال میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت تحصیل سمبڑیال میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر نے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں سڑکوں کی بحالی، مرمت اور اپ گریڈیشن سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور جلد عملدرآمد کیلئے مؤثر لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔
