اہم خبریںپاکستان

مہنگائی کی ہفتہ وارشرح میں اضافہ، 20 اشیائےضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد رہی، وفاقی ادارہ شماریات

لاہور(ٹی این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد رہی۔رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاسستی جبکہ 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں،پیاز 10.14 فیصد،چکن 9.19 فیصد اوردال چنا 2.43 فیصدمہنگی ہوئی، جبکہ سرخ مرچ، چائے،گندم کا آٹا،گھی اورجلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ٹماٹر،کیلے،چینی، بریڈ، انڈے، آلو، ڈیزل، پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہفتہ وار کمی دیکھی گئی۔

سالانہ بنیادپرٹماٹر 178 فیصد،پیاز 85 فیصد،آٹا 80 فیصد اورسرخ مرچ 16.37فیصدمہنگی ہوئی،اسی طرح ایک سال کےدوران مٹن 16 فیصد،بیف 14فیصد اوربریڈ 9 فیصدمہنگی ہوئی،جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 54 فیصد، ڈیزل میں 35 فیصد اورپیٹرول میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button