اہم خبریںپاکستان

48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں: شرجیل میمن

ریڈ لائن منصوبے پرکام ٹھیک طرح سے نہیں ہورہا تھا اس لیے حکومت نےکانٹریکٹ ختم کیا۔

کراچی (ٹی این آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے خبر دارکیا کہ وقت پر کام کریں، لاٹ ٹو سے شکایت تھی کہ وہ کام ٹھیک سے نہیں کررہے، ریڈ لائن منصوبے پرکام ٹھیک طرح سے نہیں ہورہا تھا اس لیے حکومت نےکانٹریکٹ ختم کیا۔

شرجیل میمن نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا، حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شاہراہ بھٹو پر کام کی پیش رفت سے مطمئن ہیں اور شاہراہ بھٹو کو مکمل طور پراگلے ماہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button