
لاہور(ٹی این آئی)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس،ممبر کالونیز ممبر کنسولیڈیشن و دیگر افسران کی بھی اجلاس میں شرکت،لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1984 میں ترامیم بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا
عدالتی احکامات کے مطابق لینڈ ایکوزیشن ایکٹ میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔
لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے سیکشنز 5٫5A,6-A,17,34’40 میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا
7.5 بلین سے زائد پروجیکٹس کیلئے لینڈ ایکوزیشن بارے تبادلہ خیال
زرعی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ فنڈ بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیازرعی اراضی کی ایکوزیشن کا 50 فیصد ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ فنڈ کو دیا جائے گا۔بورڈ آف ریونیو کی اجازت کے بغیر زرعی اراضی کی ایکوزیشن نہیں کی جا سکے گی۔
ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے وہ اراضی استعمال کی جائے گی جو قابل کاشت نہیں
متبادل اراضی نہ ہونے کی صورت میں ہی زرعی اراضی کی ایکوزیشن کی جا سکے گی۔
جبکہ زرعی اراضی کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔
