
بھارتی کاروباری خاتون ایشا امبانی نے سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی پہن کر میٹ گالا میں سب کی توجہ سمیٹ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دنیا بھر سے مختلف آرٹسٹوں نے شرکت کی جس میں ایک تھیم کے تحت اپنےلباس کے آرٹ کی نمائش کی گئی۔میٹ گالا میں بھارت سے تعلق رکھنے والی مختلف شوبز اور کاروباری شخصیات نے اپنے کلچر اور آرٹ کا مظاہرہ کیا۔
ایشا امبانی بھی ان ہی میں سے ایک تھیں جنہوں نے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی ساڑھی کا انتخاب کیاصرف اتنا ہی نہیں ایشا امبانی کے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے اور کریشیے میں بُنا ہوا آم بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایشا امبانی نے بتایا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا ہے جبکہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہنے۔
ایشا امبانی نے مزید بتایا کہ یہ ساڑھی ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کردہ ہے اور یہ ساڑھی سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کروائی گئی ہے۔
