انٹرنیشنلاہم خبریں

سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروانے نے آر ایس ایس رہنما کے پاکستان کیساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی

دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا باعث بن سکتی ہے۔بھارتی آرمی چیف

ویب ڈیسک
بھارت کے سابق آرمی چیف منوج نروانے نے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس  رہنما کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی۔ 
بھارتی میڈیا کےمطابق سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروانے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا باعث بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں ، ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس کے علاوہ  بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ اب آر ایس ایس پاکستان کے ساتھ بات چیت ، اچھے تعلقات ، ویزوں ، تجارت اور کرکٹ کی وکالت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری کے بیان پر بھارتی حکومت کا ردعمل جاننے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ  آر ایس ایس نے پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری ‘دتاتیریا ہوسابالے’ نے کہا کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، دروازے بند نہیں کرنے چاہیے۔

آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ تجارت اور کاروبار جاری رکھے جاتے ہیں، ویزے جاری کیے جانے چاہیے، بھارت کو یہ سب بند نہیں کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button