اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں لڑ پڑے

اسی دوران پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ اور دیگر ارکان جنید اکبر کو ایوان سے باہر لے گئے

اسلام آباد(ٹی این آئی)اسلام آباد قومی اسمبلی کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں لڑ پڑے۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی اپنی پارٹی کے ساتھیوں سے ہی لڑ پڑے ۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اقبال آفریدی بار بار بولتے رہے تو پی ٹی آئی کے ہی جنید اکبر نے بظاہر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا ۔ اس دوران ڈپٹی ا سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا مگر اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کی جانب لپکے۔

اقبال آفریدی اپنی پارٹی کے دیگر کئی ارکان سے بھی تلخ کلامی کرتے رہے ۔ پی ٹی آئی کے رکن سلیم الرحمان کو غصے میں جوتا اتارتے دیکھا گیا ، ایک تھپڑ ہوا میں لہرایا مگر کسی کو پڑا یا نہیں ، یہ تصدیق نہیں ہو سکی ۔

اسی دوران پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ اور دیگر ارکان جنید اکبر کو ایوان سے باہر لے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button