انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا چاہتا ہے خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے: مارکو روبیو

ویب ڈیسک

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کے لیے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین ، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے ، بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے مفاد میں ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں ، وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہورہا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button