انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، وطن کے دفاع کیلئے لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، ایران وطن کے دفاع کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہے ، لیکن سفارت کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی آمادہ ہے ۔نئی دلی میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے  برکس ممالک اور عالمی برادری سے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف غیر قانونی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنے کا مطالبہ  کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  کہا ایران کے نقطۂ نظر سے آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے ، جہازوں کو ایرانی بحری افواج کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، ایرانی قوم امن پسند ہے ، جنگ نہیں چاہتی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button