
لاہور(ٹی این آئی)محکمہ، سی اینڈ ڈبلیو سینٹرل زون لاہور کے چیف انجینئر کی مبینہ کرپشن کے انکشافات، آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف انجینئر سینٹرل زون لاہور محمد ارشد اہم شخصیت کی سفارش پر اپنی تعیناتی کی داستانیں سنانے اور لمبی لمبی چھوڑنےکےماہر ہیں ،دوران ڈیوٹی آفس میں ان کے پیاروں کے علاوہ سب کے داخلوں پر پابندی برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر آجکل مبینہ طورپرعید پر دی جانے والی بڑی قربانی کے لئے بھی زیادہ مصروف دکھائی دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ آجکل آفس میں اپنی غیر موجودگی کا اپنے ملازمین کے ذریعے پیغام رسانی کے درس کو زیادہ تقویت دیتے ہیں۔
ویسے بھی موصوف چیف انجینئرسچ بولنے کے ماہر پائے جاتے ہیں؟ اپنے آفس کے باہر ماتحت عملہ سے جھوٹ بلوانے کی داستانیں قائم کر رکھی ہیں ،اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے مجبور اوردرجہ چہارم بوڑھے ملازمین سے روزانہ جھوٹ بلوانے کے بھی عادی ہیں، حالانکہ جنوبی پنجاب کی اہم شخصیت کے رحم وکرم پر اپنی تعیناتی بیان کرتے ہیں ان کے ہاں تو ایسے لوگوں کے لئے سفارش تو دور کی بات ان سے بات کرنا بھی گناہ کبیرہ سممجھا جاتا ہے۔
اس آفیسر کی تعیناتی سے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے شفاف ویژن میں بھی مبینہ طور روڑے لٹکانے کی آوازیں سنائی دینے لگی ہیں مذکورہ چیف ا نجینئر پیپلزپارٹی کے ایک ایسے گھرانے کے ساتھ رشتوں اور اپنی وابستگیوں، وفاداریوں کے پل باندھتا ہے جو شاید ان کی زبان سے ہی منسلک ہوں بہرحال اس آفیسر کی تعیناتی سے مریم نواز کے شفاف وژن پر مبینہ سوالیہ نشان کے امکانات روشن ہیں؟ہمارے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات تعمیرات پنجاب بھی ان سے کافی مبینہ دکھائی دیتے ہیں؟
