اہم خبریںپاکستان

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی سرغنہ بھی شامل

دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں بہادری سے لڑتےہوئے 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

کوئٹہ (ٹی این آئی)بنوں میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں افغان خارجی سرغنہ بھی شامل تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر گزشتہ روز آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 2 خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی ہلاک کر دیے گئے، خارجی سرغنہ زمری نور اور افغان خارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو ہلاک کیا گیا، پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔

دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں بہادری سے لڑتےہوئے 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل وحید اللہ خان اور نوراللہ خان کی نمازِجنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کی گئی، نمازِجنازہ میں اعلیٰ سول وعسکری حکام، علاقہ عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button