اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے

ویب ڈیسک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنی جماعت کے ناراض ایم پی ایز کو منانے کے لیے متحرک ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سہیل آفریدی رات گئے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے عبدالغنی آفریدی سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے متعدد ناراض اراکین اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطے بھی کیے جبکہ کئی ارکان نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ سے ناراض ارکان کو مناسب طور  پر ایڈجسٹ کرنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب عبدالغنی آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سے ضلع خیبر کی مجموعی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔پا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button