کھیل

خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا

چیف  ایگزیکٹیو لیسکو کے نوٹس پر ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انسپکشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیر دفاع  خواجہ  آصف کی جانب سے لیسکو کے خلاف  ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین  اور  ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو  معطل کردیا گیا۔ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق  لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر کو معطل کردیا گیا ہے۔ایکسیئن پھول نگر کا کہنا ہےکہ 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر جلنے  پر 100کلوواٹ ٹرانسفارمر نصب کیا جارہا تھا، گاؤں کے لوگوں اور خواجہ آصف کےکوآرڈینیٹر  نے لیسکو کے عملےکو  روک دیا۔

خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا

 ایکسیئن  پھول نگر کے مطابق  انہوں نے چک27 کا خود وزٹ کیا،کسی نے لیسکو عملےکو  پیسے دینےکا ثبوت نہیں دیا۔خیال  رہےکہ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر شکایت کی تھی ان کے ملازم کےگاؤں کا ٹرانسفارمر 80 ہزار  روپے  رشوت کے بعد تبدیل کیا گیا۔

ذرائع لیسکو کا کہنا ہےکہ  ایک  پرائیویٹ  شخص شبیر نےگاؤں سے  پیسے اکٹھے کیے جس کا لیسکو  سےکوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر اعلیٰ سطح  پر انکوائری کی جا رہی ہے، چیف  ایگزیکٹیو لیسکو کے نوٹس پر ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انسپکشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button