
لاہور (ٹی این آئی)حکیم بابرمبینہ طور پر اصلی یا نقلی حقیقت سامنے آگئی معاملہ نئے رخ اختیار کرنے لگا۔ہمارے ذرائع کوٹلی کھوکھراں کے مطابق
حکیم بابر کا اصلی نام افضال اور مبینہ طور پر میٹرک پاس ہے سمبڑیال کے ایک حکیم اللہ دتہ کے ہاں شاگردی کرتا تھا اورتقریبا2022 میں اہل دیہہ کی ایک مشہور عوامی شخصیت کے قتل کے بعد افضال یہاں سے بھاگ کر میرپور،راولپنڈی چلا گیا وہاں جا کر اس نے اپنا نام مبینہ طورپر حکیم بابر رکھ لیا اور چھوٹے موٹے حکیم کے ٹوٹکے استعمال کرنے کے بعد ایک نامور حکیم بن کر ابھرا جس کے چرچے آج پوری دنیا میں نمایاں طور پر پائے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق حکیم بابر اور ملزم صفدر عرف سکو کے آپس میں بہت یارانہ تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک دوسرے کی مبینہ طورپر رنگین محفلوں میں حصہ دار تھے۔ملزم صفدر عرف سکو پر مبینہ انسانی اسمگلنگ کے قتل کا ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے۔اور اس کے علاوہ بھی مبینہ نشہ آور اشیاء کی فروخت کے الزامات بھی ہیں ملزم کے بھائی کی سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل ویڈیو اس بات کی ترجمانی کرتی ہے کہ حکیم کو زہر نہیں بلکہ کوئی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔جس میں مبینہ الزامات سے انکشاف ہوا کہ آئس،ایم کا استعمال ہوا سوال اب یہ ہےکہ یہ دونوں فریقین کی رضامندی سے یا پھر ؟ اس بات کا پتہ تو اب پولیس تفتیش کے بعد ہی لگایا جائے گا کہ حقیقت کیا ہے!حکیم بابر سے موقف لینے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہوسکا،رابطہ ہونے موقف بیان کردیا جائے گا
