اہم خبریںپاکستان

کراچی: بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائدکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

کراچی(ٹی این آئی) بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6  ارب  روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن  کا انکشاف ہوا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے  مالی  بے قاعدگی پر  انکوائری کے  احکامات جاری کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی  یلولائن  منصوبے  میں 6  ارب  روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق  پروجیکٹ  ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس، پروجیکٹ ڈائریکٹرکمال حکیم  اور  ڈپٹی ڈائریکٹرطٰحہ عزیز  کو طلب کرلیا گیا ہے۔صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق افسران کو  یلولائن  منصوبے  سے متعلق تمام  ریکارڈ  بھی ساتھ لانےکی ہدایت کی ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق  بی آر ٹی یلولائن کے سابق پی ڈی ضمیرعباسی نے قواعد کے خلاف ایڈوانس پیمنٹ کی، سیکرٹری  ٹرانسپورٹ  نے حکومت  سے ایکشن لینے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button