
پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کے دوران فارم 45 فراہم نہ کئے جانے کا دعویٰ کردیا۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو فارم45 فراہم نہیں کئے جا رہے، ہمیں کہا جا رہا ہے آپ فی الحال نکل جائیں۔نیئرحسین بخاری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکےمعاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کوفوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور اب تک کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں موجود ووٹرز اپنے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں اور عوام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
