
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مبینہ طور پر سی ٹی ڈی اہلکار کے ذریعے حاصل کردہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔
حکام کے مطابق ڈرائیور کی ملازمت کے لیے نعمان شوکت کا پیش کردہ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس مشکوک پایا گیا، لائسنس پر موجود کیو آر کوڈ کی اسکیننگ سے حاصل معلومات مسافر کے شناختی کوائف سے مختلف نکلیں۔مسافر کے مطابق لائسنس سی ٹی ڈی کے اہلکار کے ذریعے حاصل کیا، جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ مسافر کو مذید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
