
حکومت نے یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے افراد پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ۔یہ ٹیکس ان افراد اورکانٹینٹ کریئیٹرز پر لاگو ہوگا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آمدن حاصل کرتے ہیں،نئے فیصلے کے تحت متعلقہ آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق بینکوں کو اس ٹیکس کی کٹوتی کا اختیار دیاگیا ہے،جو سوشل میڈیا آمدن کی ادائیگی کے وقت خودکارطور پر ٹیکس کاٹ سکیں گے۔
